قرآنی آیات

کِرن کِرن سورج – مشکل حالات میں امید دینے والی قرآن کی 33 آیات | نغماتِ قرآن

مشکل حالات، مایوسی اور آزمائش کے وقت قرآن حکیم کی یہ 33 آیات

_____عالمی سطح پر اور بالخصوص وطن عزیز کے حالات قدرے ناساز ہیں، وثنیت کے علم بردار آئے دن مسلمانوں اور مسلم عبادت گاہوں پر شبِ خون مار رہے ہیں؛ کہیں کوئی جرم ہوتا ہے تو شک کی سوئی سیدھے مسلمانوں کی طرف گھوم جاتی ہے۔

کاف شین نظام بڑے منظم طریقۂ کار کے ساتھ مسلمانوں کے درپے ہے اور انہیں زندگی کے ہر موڑ پر پسپا کردینا چاہتا ہے؛

تاہم ہمیں ایسے حالات میں بھی یاسیت کا شکار نہیں ہونا چاہیے بلکہ حوصلہ و ہمت کا بھرپور مظاہرہ کرنا چاہیے۔

زندگی میں حالات اوپر نیچے ہوتے رہتے ہیں مگر ہمیں آخری سانس تک دین اسلام پر استقامت کے ساتھ ڈٹے رہ کر باطل سے نبرد آزما ہونا ہے۔

اور اگر حالات کا مقابلہ کرتے کرتے کبھی حوصلہ پست ہونے لگے یا سانس بیٹھنے لگے تو

مندرجہ ذیل آیات کو بار بار پڑھیں

جی ہاں، بار بار!

لاریب! قرآن حکیم کی یہ آیات ہمیں امید کی ایک نئی کرن فراہم کرتی ہیں، مثبت فکر اور رجائیت کی ترغیب دیتی ہیں اور دیدۂ دل کو ایقان و اذعان سے مالامال کردیتی ہیں۔

[لَا تَدْرِي لَعَلَّ اللَّهَ يُحْدِثُ بَعْدَ ذَٰلِكَ أَمْرًا]

تم نہیں جانتے، شاید اللہ اس کے بعد کوئی نیا معاملہ پیدا کر دے۔

[وَلَسَوْفَ يُعْطِيكَ رَبُّكَ فَتَرْضَىٰ]

اور تمہارا رب تمہیں اتنا دے گا کہ تم خوش ہو جاؤ گے۔

[إِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْرًا]

بیشک ہر تنگی کے ساتھ آسانی ہے۔

[لَا تَحْزَنْ إِنَّ اللَّهَ مَعَنَا]

غم نہ کرو، اللہ ہمارے ساتھ ہے۔

[وَعَسَىٰ أَن تَكْرَهُوا شَيْئًا وَهُوَ خَيْرٌ لَّكُمْ وَعَسَىٰ أَن تُحِبُّوا شَيْئًا وَهُوَ شَرٌّ لَّكُمْ وَاللَّهُ يَعْلَمُ وَأَنتُمْ لَا تَعْلَمُونَ]

شاید تم کسی چیز کو ناپسند کرو اور وہ تمہارے لیے بہتر ہو، اور شاید تم کسی چیز کو پسند کرو اور وہ تمہارے لیے بُری ہو، اور اللہ جانتا ہے اور تم نہیں جانتے۔

[وَاصْبِرْ لِحُكْمِ رَبِّكَ فَإِنَّكَ بِأَعْيُنِنَا]

اور اپنے رب کے حکم کا صبر سے انتظار کرو، بیشک تم ہماری نظر میں ہو۔

[وَقَالَ رَبُّكُمُ ادْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُمْ]

اور تمہارے رب نے کہا ہے کہ مجھ سے دعا کرو، میں تمہاری دعا قبول کروں گا۔

[أَمَّنْ يُجِيبُ الْمُضْطَرَّ إِذَا دَعَاهُ وَيَكْشِفُ السُّوءَ]

کون ہے جو بے کس کی فریاد سنتا ہے جب وہ اسے پکارتا ہے اور اس کی تکلیف دور کرتا ہے؟

[إِنَّ اللَّهَ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ]

بیشک اللہ تعالی ہر چیز پر قادر ہے۔

[وَهُوَ عَلَيَّ هَيِّنٌ]

اور یہ اللہ کے لیے آسان ہے۔

[وَأَلَّفَ بَيْنَ قُلُوبِهِمْ لَوْ أَنفَقْتَ مَا فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا مَّا أَلَّفْتَ بَيْنَ قُلُوبِهِمْ وَلَٰكِنَّ اللَّهَ أَلَّفَ بَيْنَهُمْ إِنَّهُ عَزِيزٌ حَكِيمٌ]

اور ان کے دلوں کو جوڑ دیا، اگر تم زمین میں جو کچھ ہے خرچ کر دیتے تو بھی ان کے دلوں کو نہیں جوڑ سکتے تھے، لیکن اللہ نے انہیں جوڑ دیا، بیشک وہ غالب حکمت والا ہے۔

[وَعَسَىٰ أَن تَكْرَهُوا شَيْئًا وَيَجْعَلَ اللَّهُ فِيهِ خَيْرًا كَثِيرًا]

شاید تم کسی چیز کو ناپسند کرو اور اللہ اس میں بہت زیادہ بھلائی رکھ دے۔

[وَلَا تَخَافِي وَلَا تَحْزَنِي]

نہ خوف کرو اور نہ غمگین ہو۔

[وَلَا تَيْأَسُوا مِن رَّوْحِ اللَّهِ إِنَّهُ لَا يَيْأَسُ مِن رَّوْحِ اللَّهِ إِلَّا الْقَوْمُ الْكَافِرُونَ]

اور اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہو، بیشک اللہ کی رحمت سے کافر لوگ ہی مایوس ہوتے ہیں۔

[قُلْ يَا عِبَادِيَ الَّذِينَ أَسْرَفُوا عَلَىٰ أَنفُسِهِمْ لَا تَقْنَطُوا مِن رَّحْمَةِ اللَّهِ]

کہہ دو: اے میرے بندو جنہوں نے اپنی جانوں پر زیادتی کی، اللہ کی رحمت سے ناامید نہ ہو۔

[فَصَبْرٌ جَمِيلٌ وَاللَّهُ الْمُسْتَعَانُ عَلَىٰ مَا تَصِفُونَ]

پس بہترین صبر ہے اور اللہ ہی سے مدد طلب کرنی چاہیے اس پر جو تم بیان کرتے ہو۔

[وَإِذَا سَأَلَكَ عِبَادِي عَنِّي فَإِنِّي قَرِيبٌ أُجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ]

اور جب میرے بندے میرے بارے میں تم سے پوچھیں، تو میں قریب ہوں، میں دعا کرنے والے کی دعا قبول کرتا ہوں جب وہ مجھے پکارتا ہے۔

[وَأُفَوِّضُ أَمْرِي إِلَى اللَّهِ إِنَّ اللَّهَ بَصِيرٌ بِالْعِبَادِ]

اور میں اپنے معاملات اللہ کے سپرد کرتا ہوں، بیشک اللہ اپنے بندوں کو دیکھ رہا ہے۔

[فَنَادَىٰ فِي الظُّلُمَاتِ أَن لَّا إِلَٰهَ إِلَّا أَنتَ سُبْحَانَكَ إِنِّي كُنتُ مِنَ الظَّالِمِينَ فَاسْتَجَبْنَا لَهُ وَنَجَّيْنَاهُ مِنَ الْغَمِّ وَكَذَٰلِكَ نُنجِي الْمُؤْمِنِينَ]

پھر اُس نے اندھیروں میں پکارا: “تیرے سوا کوئی معبود نہیں، تو پاک ہے، بیشک میں ظالموں میں سے ہوں۔” ہم نے اس کی دعا قبول کی اور اسے غم سے نجات دی، اور ہم اسی طرح مومنوں کو نجات دیتے ہیں۔

[وَلَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنسَانَ وَنَعْلَمُ مَا تُوَسْوِسُ بِهِ نَفْسُهُ وَنَحْنُ أَقْرَبُ إِلَيْهِ مِنْ حَبْلِ الْوَرِيدِ]

اور ہم نے انسان کو پیدا کیا اور ہم جانتے ہیں جو اس کے دل میں وسوسے آتے ہیں، اور ہم اس کی رگِ جان سے بھی زیادہ قریب ہیں۔

[إِن يَنصُرْكُمُ اللَّهُ فَلَا غَالِبَ لَكُمْ]

اگر اللہ تمہاری مدد کرے تو کوئی تم پر غالب نہیں آ سکتا۔

[أَلَيْسَ اللَّهُ بِكَافٍ عَبْدَهُ]

کیا اللہ اپنے بندے کے لیے کافی نہیں ہے؟

[رَبِّ إِنِّي مَسَّنِيَ الضُّرُّ وَأَنتَ أَرْحَمُ الرَّاحِمِينَ]

اے میرے رب! مجھے تکلیف پہنچی ہے اور تو سب سے زیادہ رحم کرنے والا ہے۔

[إِنَّمَا أَمْرُهُ إِذَا أَرَادَ شَيْئًا أَن يَقُولَ لَهُ كُن فَيَكُونُ]

اس کا حکم تو بس یہ ہے کہ جب وہ کسی چیز کا ارادہ کرتا ہے تو کہتا ہے “ہو جا” اور وہ ہو جاتی ہے۔

[ثُمَّ قَسَتْ قُلُوبُكُم مِّن بَعْدِ ذَٰلِكَ فَهِيَ كَالْحِجَارَةِ أَوْ أَشَدُّ قَسْوَةً]

پھر اس کے بعد تمہارے دل سخت ہو گئے، جیسے پتھر یا اس سے بھی زیادہ سخت۔

[فَقُلْتُ اسْتَغْفِرُوا رَبَّكُمْ إِنَّهُ كَانَ غَفَّارًا يُرْسِلِ السَّمَاءَ عَلَيْكُم مِّدْرَارًا]

پھر میں نے کہا: اپنے رب سے معافی مانگو، بیشک وہ بہت زیادہ معاف کرنے والا ہے، وہ تم پر بارش برسائے گا۔

[قُل لَّن يُصِيبَنَا إِلَّا مَا كَتَبَ اللَّهُ لَنَا هُوَ مَوْلَانَا وَعَلَى اللَّهِ فَلْيَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُونَ]

کہہ دو: ہمیں کچھ بھی نہیں پہنچ سکتا سوائے اس کے جو اللہ نے ہمارے لیے لکھ دیا ہے، وہ ہمارا مالک ہے، اور مومنوں کو اللہ ہی پر بھروسہ کرنا چاہیے۔

[رَبِّ لَا تَذَرْنِي فَرْدًا وَأَنتَ خَيْرُ الْوَارِثِينَ]

اے میرے رب! مجھے تنہا نہ چھوڑ اور تو بہترین وارث ہے۔

[أَلَا بِذِكْرِ اللَّهِ تَطْمَئِنُّ الْقُلُوبُ]

جان لو کہ اللہ کے ذکر سے دلوں کو سکون ملتا ہے۔

[رَبِّ إِنِّي لِمَا أَنزَلْتَ إِلَيَّ مِنْ خَيْرٍ فَقِيرٌ]

اے میرے رب! جو بھی بھلائی تو نے مجھ پر نازل کی ہے، میں اس کا محتاج ہوں۔

[هَلْ جَزَاءُ الْإِحْسَانِ إِلَّا الْإِحْسَانُ]

کیا نیکی کا بدلہ نیکی کے سوا کچھ اور ہو سکتا ہے؟

[إِنَّمَا أَشْكُو بَثِّي وَحُزْنِي إِلَى اللَّهِ]

میں اپنا دکھ اور غم اللہ ہی سے بیان کرتا ہوں۔

[وَلَمْ أَكُن بِدُعَائِكَ رَبِّ شَقِيًّا]

اور اے میرے رب! میں تیری دعا مانگنے میں کبھی محروم نہیں رہا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button